Maktaba Wahhabi

85 - 186
وسوسہ کو جانچنے کا پیمانہ: فضیلۃ الشیخ ؍ عبد الرحمن بن عبد اللہ السحیم وسوسہ کو جانچنے کا پیمانہ ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں: ’’علامہ صدیق حسن خان رحمہ اللہ نے جوتے کے زمین پر رگڑنے سے پاک ہونے کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان شکوک کے بار ے میں جو آنے والے زمانے میں پیش آسکتے تھے اور جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو آگاہ کر دیا تھا اور جن کی شریعت میں کوئی بنیاد بھی نہیں تھی کو ایسے واضح اندا زمیں دور فرما دیا ہے کہ شک اور خیال کی ہر عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا جَائَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ؛ فَلْیَنْظُرْ نَعْلَیْہِ، فَاِنْ کَانَ فِیْھَا خَبَثٌ فَلْیَمْسَحْہُ بِالْأَرْضِ، ثُمَّ لِیُصَلِّ فِیْھِمَا)) [1] ’’جب تم میں سے کوئی مسجد آئے تو وہ اپنے جوتے دیکھ لے، اگر ان میں کوئی گندگی لگی ہوئی ہو تو زمین پر رگڑے اور ان میں نماز پڑھے۔‘‘ جب کہ مسند احمد میں یہ الفا ظ ہیں: ((اِذَا جَا ئَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ؛ فَلَیُقَلِّبْ نَعْلَیْہِ فَلْیَنْظُرْ فِیْھِمَا، فَاِنْ رَأَی بِھَا خَبَثاً فَلْیُمَسِّہُ بِالْأَرْضِ، ثُمَّ لِیُصَلِّ فِیْھِمَا)) [2] ’’جب تم میں سے کوئی مسجد آئے تو وہ اپنے جوتوں کو الٹا کر کے دیکھے ، اگر وہ کوئی گندگی دیکھے تو انہیں زمین پر رگڑے اور پھر ان میں نماز پڑھے۔‘‘ شک کی عمارت گرانے والی اس عبارت پر غور کیجئے ، سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ تعلیم دی کہ اگر وہ یقینی طور پر جوتے میں گندگی پا لیں تو ان کو زمین پر
Flag Counter