Maktaba Wahhabi

86 - 186
رگڑ لیں۔ پھر ان کو ان جوتوں کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم دیا تاکہ وہ جان لیں کہ یہ مٹی پاک کرنے والی ہے اور نماز جا ئز ہے۔ بعض عورتوں کی چادریں لمبی ہوتی ہیں اور ان میں راستے سے کوئی نجاست لگ جا تی ہے مثلاً گندا پانی وغیرہ تو عورتیں ایسے کپڑے اتار دیتی ہیں اور ان کو تبدیل کرلیتی ہیں ۔ حالانکہ گندی جگہ سے گزرنے کے بعد پاک مٹی سے گزرنا ان کے کپڑے کو پاک کر دیتا ہے ۔ ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف کی لونڈی نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب میں فرمایاتھا کہ میں چادر کو لٹکایا کرتی تھی اور مجھے گندگی والی جگہ سے بھی گزرنا پڑتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا کہ بعد والی خشک مٹی اسے پاک کر نے والی ہے۔ وسوسے کے مریض کی پہچان: درج ذیل مثالوں کے ذریعے آپ وسوسے میں مبتلا مردوزن کو پہچان سکتے ہیں: ۱۔ قالینوں والے ہوٹلوں اور قالین بچھے اپارٹمنٹس میں اُن کے فرش پر نماز پڑھنے سے۔ ۲۔ ایسی زمین پر نماز پڑھنے سے جس کے پاک یا ناپاک ہونے کے بارے میں آپ نہیں جانتے۔ ۳۔ بچے کو اٹھا کر نماز پڑھنے سے۔ ۴۔ کسی عذر کی بنا پر آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا۔ ۵۔ رمضان میں کسی عذر کی بنا پر روزہ افطار کرلینا۔ ۶۔ سفر کی مشقت سے بچنے کے لیے روزہ نہ رکھنا۔ ۷۔ سنت مؤکدہ کو سفر میں یہاں تک کہ مسجد الحرام میں بھی چھوڑ دینا۔ جو بندہ اپنے نفس میں وسوسے کے درجے کو جانچنا چاہتا ہو، اسے چاہیے کہ مندرجہ ذیل کام کر ے: ۱… اصل پر اعتماد کرتے ہوئے ہوٹلوں کے فرش پر نمازپڑھے اور اصل حکم ان کے پاک ہونے کا ہے۔ کیوں کہ اصول یہ ہے کہ جب تک نجاست ثابت نہ ہو جائے اس وقت تک اشیا پاک ہوتی ہیں۔ اور جب تک حرمت ثابت نہ ہو اس وقت
Flag Counter