Maktaba Wahhabi

87 - 186
تک چیز یں جائز اور مباح ہوتی ہیں۔ ایک دن ہم گھاس کے قطعہ پر نماز پڑھنے لگے تو ہم میں سے ایک ساتھی کہنے لگا : کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ گھاس پاک یا ناپاک پانی کے ساتھ اگائی گئی ہے؟ حالانکہ یہ ایک فضول سوال تھا کیونکہ ہم ایک کھیت میں تھے۔ ۲… اپنے نفس کا تجربہ کرنے کے لیے نماز کے دوران روتے ہوئے بچے کو اٹھا لیجئے اور پھر دیکھیے : کیا آپ کے نفس میں کوئی حرج واقع ہوا ہے ؟ ۳…اپنے نفس کا تجربہ کرنے کے لیے حاملہ عورت یا بچے کو دودھ پلانے والی عورت رمضان کا روزہ چھوڑ کر دیکھے : کیا اس کے دل میں کوئی ملال پیدا ہوا یا نہیں؟ ۴… اپنے نفس کا تجربہ کرنے کے لیے عورت بچے کو اٹھا کر یا حاملہ عورت بغیرسجدہ کیے اشارے سے نماز ادا کر کے دیکھے۔ ایک دفعہ ہم مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) میں تھے کہ میرا ایک ساتھی کھڑا ہو کر نماز پڑھنے لگا۔ میں نے اس سے پوچھا : کیا پڑھنے لگے ہو؟ اس نے جواب دیا کہ مغرب کے نفل۔ میں نے اس سے پوچھا: کیا تم مسافر ہو یا مقیم؟ اس نے جواب دیا: میں تو مسافر ہوں۔ میں نے کہا: ہم بھی مسافر ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں فجر کی دو سنتوں کے علاوہ کوئی سنتیں مؤکدہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔ اس نے کہا: میرا دل نہیں مانتا کہ اتنی مقدس جگہ پر آکر میں یہ سنتیں چھوڑ دوں۔ میں نے جواب دیا:اگر تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سمجھتے ہوئے ان رکعتوں کو چھوڑ دے گا تو ان کے پڑھنے سے زیادہ ثواب کا حقدار بن جا ئے گا۔ مسلمان کا مقصود و مطلوب: ایک مسلمان کا اصل مقصود ومطلوب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع اور پیروی کرنا
Flag Counter