Maktaba Wahhabi

9 - 186
عرضِ مترجم نَحْمَدُہُ وَنُصَلِّیْ عَلیٰ رَسُوْلِہِ الْکَرِیْم ، أمّا بَعْدُ! آج معاشرہ بے سکونی کا شکار ہے ۔ گھر گھر جھگڑے ، خاندانوں میں اختلاف، حتی کہ اولاد کی والدین اور بھائی کی بھائی کے ساتھ نہیں بنتی۔ ساس بہو کے جھگڑے ، تعویذ گنڈوں کا کاروبار ، الغرض انسان انسان کی عبادت کر رہا ہے۔ ہر شخص دنیا کے پیچھے بھاگ رہا ہے اور حلال و حرام کی تمیز تک مٹ چکی ہے ۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کا واحد سبب دین سے دُوری اور انسان کا اپنے خالق سے تعلق کمزور ہوجانا ہے۔ جس کی وجہ سے شیطان کو انسان پر سواری کا موقع ملتا ہے اور وہ جس طرح چاہتا ہے انسان کو اپنی مرضی پر چلاتا ہے۔ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا! {لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّیْطَان اِنَّہُ لَکُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْن،} (البقرہ:۱۶۸) اتنی واضح ہدایت کے باوجود انسان اپنی کم علمی کی وجہ سے شیطان کے ہتھے چڑھ جاتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شیطان انسان کے جسم میں اس طرح گردش کرتا ہے جس طرح خون۔ شیطان کے اہم ہتھکنڈوں میں سے ایک بڑا ہتھکنڈا وسوسہ اور وہم ہے۔ وہ انسان کے دل میں طرح طرح کے خیالات اور وساوس ڈالتا رہتا ہے یہاں تک کہ انسان کی زندگی کو مشکل بنا دیتا ہے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کے لیے دین کو آسان بنایا ہے لیکن شیطان نے وسوسے ڈال ڈال کر انسان کو پریشان کر دیا ہے۔ ضرورت اس بات کی تھی کہ کوئی ایسی کتاب ہونی چاہیے جس کو پڑھ کر لوگوں کو شیطان کے طریقوں کا پتہ چلے تاکہ لوگ اس کی چالوں سے بچ سکیں۔ فضیلۃ الشیخ؍ محمد بن عبداللہ الشایع حفظہ اللہ کی عربی کتاب ’’آفۃ المؤمن،الوساوس‘‘ اس موضوع پر ایک شاندار تحریر ہے کہ جس کا یہ اُردو ترجمہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔یہ لفظی
Flag Counter