Maktaba Wahhabi

99 - 186
لازمی جاننے والے مسائل علامہ ابن القیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’ إِغاثۃاللھفان‘‘میں چند ایسے مسائل کا ذکر کیا ہے جو ایک مسلمان کو لازمی جاننا چاہییں۔ ذیل میں چند ذکر کیے جاتے ہیں: سوال: جب کسی آدمی کو شک پڑجائے کہ اس کا وضو ٹوٹا ہے یا نہیں تو کیا وہ احتیاطاً وضو کر لے؟ جواب: جمہور علماء کے نزدیک اس پر وضو کرنا لازم نہیں۔ اسے چاہیے کہ وہ اسی وضو کے ساتھ نماز پڑھے۔ کیوں کہ وضو کرنے کے بارے میں اسے یقین ہے جب کہ ٹوٹنے کے بارے میں اسے شک ہے۔ سوال: جب کسی آدمی کے پاک اور ناپاک کپڑے آپس میں مل جائیں اور اسے پاک کی پہچان نہ ہورہی ہو تو وہ کیا کرے؟ جواب: اسے چاہیے کہ وہ اچھی طرح چھان بین کرے اور جس کپڑے کے پاک ہونے کا یقین ہو جائے تو اس میں نماز پڑھے۔ سوال: اگر کسی آدمی کو قبلے کی سمت کا پتہ نہ چل رہا ہو تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ جواب: اسے سمت معلوم کرنے کی کوشش کر نی چاہیے۔ اگر پتہ نہ چلے تو اجتہاد کر کے کسی ایک سمت نماز ادا کر لے نہ کہ چاروں سمت منہ کر کے چار نماز یں ادا کرے۔ سوال: اگرآدمی کو تعداد رکعات میں شک پڑجائے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ جواب: اسے یقین پر اعتماد کرنا چاہیے اور وہ کم رکعات ہیں مثلاً ایک آدمی کو شک پڑ گیا کہ اس نے دو رکعتیں پڑھی ہیں یا تین تو اسے دو پر اعتماد کرتے ہوئے نما زکو مکمل کر نا چاہیے۔ سوال: اگر کسی کے پاس گوشت لایا جا ئے جس کے بارے میں وہ نہیں جانتا کہ ذبح
Flag Counter