Maktaba Wahhabi

104 - 211
چند ضروری دعائیں نیا کپڑا پہننے کی دُعا: ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَا اُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِيْ النَّاسِ))[1] ’’سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے وہ چیز پہنائی، جس سے میں اپنے ستر کو ڈھانپتا ہوں اور اپنی زندگی میں اسی سے زینت اختیار کرتا ہوں۔‘‘ کپڑا اتارتے وقت ’’ بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ کہہ لینے سے جنات کی آنکھوں سے پردہ ہو جاتا ہے۔[2] گھر سے نکلنے کی دُعا: ((بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ، وَ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إلاَّ بِاللّٰہِ))[3] ’’شروع اللہ کے نام سے۔میں نے اللہ پر بھروسا کیا۔کوئی طاقت گناہ سے پھیرنے اور کوئی قوت نیکی کرنے کی، اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں ہے۔‘‘
Flag Counter