Maktaba Wahhabi

105 - 211
گھر میں داخل ہونے کی دعا: ((اَللّٰھُمَّ إنِّيْ أسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلِجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ، بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا))[1] ’’یا الٰہی! میں تجھ سے گھر میں آنے کی بھلائی مانگتا ہوں اور گھر سے نکلنے کی بھلائی بھی۔ہم اللہ کے نام سے داخل ہوئے اور اللہ کا نام لے کر(باہر)نکلے اور اپنے پروردگار اللہ پر ہم نے بھروسا کیا۔‘‘ آئینہ دیکھنے کی دُعا: جب آئینے میں اپنا چہرہ دیکھیں تو یہ دعا کریں: ((اَللّٰھُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِيْ فَحَسِّنْ خُلُقِيْ))[2] ’’یا الٰہی! تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے، پس تو میری سیرت بھی اچھی بنا دے۔‘‘ پہلی رات کا چاند دیکھنے کی دُعا: جب پہلی رات کا چاند(ہلال)دیکھیں تو پہلے ’’اللہ اکبر‘‘ کہیں اور پھر یہ دعا کریں: ((اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ[بِالأَمْنِ] وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلاَمِ[وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی] رَبِّيْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ))[3] ’’یا الٰہی! اس چاند کو ہم پر برکت، ایمان و سلامتی اور اسلام کے
Flag Counter