Maktaba Wahhabi

113 - 211
11 انگلیوں کا خلال کریں۔[1] 12 اگر زخم پر پٹی لگی ہو تو اس پر مسح کرلیں اور ارد گرد کا حصہ دھولیں۔[2] 5۔وضو کے بعد کی دعائیں: 1 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب کوئی اچھی طرح وضو کرے، پھر یہ دعا پڑھے تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جس سے چاہے داخل ہو جائے: ((أَشْھَدُ أَنْ لآَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ))[3] ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ 2 نیز یہ دعا پڑھیں: ((اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِيْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْن))[4] ’’اے اللہ! مجھے توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں میں سے کردے۔‘‘[5]
Flag Counter