Maktaba Wahhabi

114 - 211
نماز کا صحیح طریقہ: ایمان کے بعد نماز دینِ اسلام کا اہم رکن ہے اور اقرارِ توحید و رسالت کے بعد نماز قائم کرنے کی سب سے زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ابتداے شعور ہی سے انسان کو نماز قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’قیامت کے روز اعمال میں سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا۔[1] نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو نماز ادا کرنے کا طریقہ سکھایا اور انھیں حکم دیا: ((صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِيْ اُصَلِّيْ))[2] ’’تم اسی طرح نماز پڑھو، جس طرح مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھتے ہو۔‘‘ اپنے نونہالوں کو اسی طریقے پر نماز ادا کرنے کی عادت ڈالیں، تاکہ وہ اس اہم عبادت کو سنت کے مطابق ادا کریں۔پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری نماز کا طریقہ جو احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے، اختصار کے ساتھ پیشِ خدمت ہے۔ 1۔قیام: اگر کوئی عذر یا مرض نہ ہو تو نماز کھڑے ہوکر ادا کرنی چاہیے، چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿وَ قُوْمُوْا لِلّٰہِ قٰنِتِیْنَ﴾[البقرۃ:۲۳۸] ’’اور اللہ کے لیے با ادب کھڑے ہوا کرو۔‘‘ اسی طرح ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
Flag Counter