Maktaba Wahhabi

116 - 211
4۔تکبیرِ تحریمہ: دل میں نماز کی نیت کرکے ’’اَللّٰہُ أَکْبَرْ‘‘ کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر یا کانوں کی لو کے برابرتک اس طرح اٹھائیں کہ ہاتھوں کی انگلیاں کھلی ہوئی ہوں اور ہتھیلیاں قبلہ رُخ ہوں۔[1] 5۔ہاتھ باندھنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تکبیرِ تحریمہ کے بعد دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کے اوپر اس طرح رکھتے کہ ایک ہاتھ کا جوڑ دوسرے کے جوڑ پر ہوتا اور انھیں سینہ مبارک پر رکھتے، جیسا کہ صحیح ابنِ خزیمہ میں ہے: ((کَانَ یَضَعُھُمَا عَلَی الصَّدْرِ))[2] ’’نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ مبارک سینہ اطہر پر باندھتے تھے۔‘‘ 6۔دعاے استفتاح: نمازی(مردوزن)سینے پر ہاتھ باندھ کر سب سے پہلے دعاے استفتاح یا ثنا پڑھے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مندرجہ ذیل دعاؤں میں سے کوئی ایک پڑھا کرتے تھے: 1 ((اَللّٰہُمَّ بَاعِدْ بَیْنِيْ وَبَیْنَ خَطَایَايَ کَمَا بَاعَدْتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اَللّٰہُمَّ نَقِّنِي مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الاَْبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اَللّٰہُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ))[3]
Flag Counter