Maktaba Wahhabi

118 - 211
8۔آمین: سورت فاتحہ کے اختتام پر آمین کہیں۔اگر اکیلے ہوں یا سرّی نمازوں(جن میں قراء ت آہستہ ہوتی ہے جیسے ظہر اور عصر)میں امام کے پیچھے ہوں تو آمین آہستہ کہیں۔اگر نماز جہری ہو(جس میں قراء ت بلند آواز سے کی جاتی ہے جیسا کہ فجر، مغرب، عشا و جمعہ اور عیدین وغیرہ)تو خواہ آپ امام ہوں یا مقتدی بلند آواز سے آمین کہیں۔ حضرت وائل بن حُجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے﴿غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ﴾پڑھا اور پھر بلند آواز سے آمین کہی۔[1] حضرت عطا بن ابی رباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے دو سو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو دیکھا کہ بیت اللہ میں جب امام﴿وَ لَا الضَّآلِّیْنَ﴾پڑھتا تو سب بلند آواز سے آمین کہتے۔[2] 9۔دوسری سورت ملانا: نمازی اگر اکیلا نماز ادا کر رہا ہو یا ظہر و عصر کی نمازوں میں امام کے پیچھے ہو یا خود امام ہو تو اسے پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ کے بعد کوئی دوسری سورت بھی پڑھنی چاہیے۔[3] اگر نماز جہری ہو تو اس میں مقتدی کو امام کے پیچھے صرف سورت فاتحہ پڑھنی چاہیے اور کوئی سورت نہیں پڑھنی چاہیے۔[4]
Flag Counter