Maktaba Wahhabi

119 - 211
10۔رکوع: قراء ت سے فارغ ہو کر ’’اللّٰہ اَکْبَرْ‘‘ کہتے ہوئے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر تک اس طرح اٹھائیں کہ ہتھیلیاں کندھوں کے برابر اور ہاتھوں کی انگلیاں کانوں کی لوؤں کے برابر ہوں اور رکوع میں چلے جائیں۔[1] دو رکعتوں کے بعد تیسری کے لیے ہاتھ باندھنے سے پہلے بھی رفع یدین ثابت ہے۔[2] رکوع میں دونوں ہاتھ گھٹنوں پر اس طرح رکھیں، جیسا کہ گھٹنوں کو پکڑ رکھا ہو۔[3] اپنے بازوؤں کو پہلوؤں سے الگ رکھیں۔کمر کو اس طرح سیدھا رکھیں کہ اگر اس پر پانی بھی ڈالا جائے تو اس پر ٹھہر جائے اور سر کو کمر کے برابر رکھیں بہت نیچے جھکائیں اور نہ اوپر اٹھائیں۔[4] اطمینان کے ساتھ رکوع کریں اور کم از کم تین مرتبہ مندرجہ ذیل تسبیحات پڑھیں: 1 ((سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیْمُ))[5] ’’پاک ہے میرا عظمت والا رب۔‘‘ 2 ((سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ))[6] ’’اے اللہ! تو پاک ہے، یا رب! اورہم تیری حمد بیان کرتے ہیں، اے اللہ! مجھے بخش دے۔‘‘
Flag Counter