Maktaba Wahhabi

120 - 211
رکوع سے اٹھتے وقت کہیں:((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ))[1] ’’اللہ نے تعریف کرنے والے کی تعریف سن لی۔‘‘ پھر دونوں ہاتھ اُسی طرح کندھوں کے برابر تک اُٹھائیں جس طرح رکوع جاتے وقت اُٹھائے تھے۔[2] 11۔قومہ کی دعا: رکوع کے بعد((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ))کہتے ہوئے بالکل سیدھے کھڑے ہوکر یہ دعا کرنی چاہیے: ((رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیْہِ))[3] ’’اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے سب تعریفیں ہیں، بہت زیادہ، پاکیزہ کلمات جن میں برکت دی گئی ہے۔‘‘ 12۔سجدے اور ان کی دعائیں: 1 قومے کے بعد ’’اَللّٰہ ُ اَکْبَرْ‘‘ کہہ کر سجدے کے لیے جھکیں اور زمین پر پہلے ہاتھ رکھیں اور بعد میں گھٹنے لگائیں۔[4] 2 سات اعضا پر سجدہ کریں، یعنی ناک اور پیشانی، دونوںہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں زمین کو چھوئیں۔[5]
Flag Counter