Maktaba Wahhabi

130 - 211
تیسرا باب اخلاقی تربیت 1. بُری حرکتوں سے باز رکھنا: تہذیب و تربیتِ اولاد کے سلسلے میں ضروری ہے کہ ان سے محبت اور شفقت کے ساتھ ساتھ انھیں غلط کاموں، بری حرکتوں اور ناجائز باتوں سے روکیں، کیونکہ ان بچوں کی بعض عادتیں اگرچہ ان کے بچپن میں بری نہیں لگتیں، لیکن آگے چل کر جب لڑکا اسی بگاڑکے راستے پر چل پڑتا ہے، پھر وہ اپنے ماں باپ اور معاشرے کے لیے ایک ناسور بن جاتا ہے۔ ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ((مَا مِنْ مَوْلُوْدٍ إِلاَّ یُوْلَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ فَأَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہٖ أَوْ یُنَصِّرَانِہٖ أَوْ یُمَجِّسَانِہٖ))[1] ’’ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرت(اسلام)پر پیدا ہوتا ہے، لیکن پھر اس کے ماں باپ اُسے یہودی یا عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔‘‘ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بچوں کو ان کی فطری سادگی سے ہٹانے میں والدین کا زبردست ہاتھ ہوتاہے۔لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قول وعمل سے اہلِ دنیا کو بچوں کے تہذیب و تربیت کے اسلوب سکھلا دیے، مثلاً:
Flag Counter