Maktaba Wahhabi

131 - 211
1 حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش میں تھا، کھاتے ہوئے میرا ہاتھ سارے برتن میں گھومتا تھا۔آپ علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا: ((یَا غُلَامُ! سَمِّ اللّٰہَ، وَکُلْ بِیَمِیْنِکَ وَکُلْ مِمَّا یَلِیْکَ))[1] ’’اے لڑکے! اللہ کا نام لو(بسم اللہ کہو)اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے قریب سے کھاؤ۔‘‘ 2 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے زکات کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لی اور اپنے منہ میں ڈال لی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں(ڈانٹتے ہوئے)فرمایا: ((کِخْ، کِخْ، أَمَا عَلِمْتَ إِنَّا لَا نَأْکُلُ الصَّدَقَۃَ))[2] ’’تھوک دو، کیا تمھیں نہیں معلوم کہ ہم زکات کا مال نہیں کھاتے۔‘‘ 2. جھوٹ سے نفرت دلانا: والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کو جھوٹ سے نفرت دلائیں اور انھیں یہ تعلیم دیں کہ جھوٹ ایک کبیرہ گناہ ہے، پھر خود بھی بچوں سے جھوٹ نہ بولیں اور نہ ان سے جھوٹ کہلوائیں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منافقین کی عادتوں میں سے ایک قرار دیا ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ((أَرْبَعٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ کَانَ مُنَافِقاً خَالِصاً، وَمَنْ کَانَتْ فِیْہِ خَصْلَۃٌ مِّنْہُنَّ کَانَ فِیْہِ خَصْلَۃٌ مِّنَ النِّفَاقِ حَتَّیٰ یَدَعَہَا:إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ،
Flag Counter