Maktaba Wahhabi

152 - 211
درس ٹی وی پروگراموں کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔خود پسندی اور سماج دشمن جرائم سے لگاؤ سکھلایا جارہا ہے۔جرائم پہلے تو کچھ محدود تھے لیکن سیٹلائٹ چینلز کے آجانے کے بعد اُن میں اضافہ ہوا ہے۔ 13. ٹی وی چینلز سے جرائم اور اخلاقی انحطاط کا فروغ: اب آئیے اس سلسلے میں بعض اہلِ علم اور ماہرینِ تربیت کے اقوال کا بھی مطالعہ کر لیں: 1 احمد القاضی(سعودی رکنِ شوریٰ):میرا خواب تھا کہ سیٹلائٹ چینلز قائم ہوں، تاکہ مرد، خواتین، نوجوان اور بچوں کو صحیح شعور و آگہی فراہم کریں، لیکن افسوس کے ساتھ اقرار کرنا پڑ رہا ہے کہ سیٹلائٹ چینلز کے زیادہ تر پروگرام فحش مناظر، مخربِ اخلاق سرگرمیوں اور عریاں حرکتوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ہمارے بچے اور نوجوان ان سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ 2 ڈاکٹر خالد الدخیل(سماجی علوم کے پروفیسر اور معروف مصنف):گیند حکومتوں کی فیلڈ میں ہے۔ہماری حکومتیں دینی یا سیاسی اسباب کی وجہ سے مختلف پروگراموں پر تو پابندیاں عائد کر دیتی ہیں، لیکن بچوں کو جرائم اور انحطاط سکھانے والے پروگراموں پر روک کیوں نہیں لگاتیں؟ 3 خالد سعید زربان(ماہرِ سماجی علوم):بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔کم سنی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے وہ والدین، ہم عصروں اور ٹی وی پروگراموں کی نقالی کرتے ہیں۔ان کے ذہن پر تشدد کے مناظر بھیانک اثرات ڈال رہے ہیں۔والدین کی ذمے داری ہے کہ بچوں کو ایسے پروگرام دیکھنے سے روکیں۔
Flag Counter