Maktaba Wahhabi

157 - 211
چوتھا باب بچیوں کی تربیت لڑکیوں کے لیے پردے کا حکم: والدین کے لیے ضروری ہے کہ اپنے لڑکوں کو غیر محرم عورتوں پر نظر ڈالنے سے روکیں اور لڑکیوں کو نامحرم مردوں سے پردہ کرنے کا حکم دیں، کیونکہ فطری طور پر عورتوں میں مردوں کے لیے اور مردوں میں عورتوں کے لیے رغبت رکھی گئی ہے۔جب وہ بے پردہ عورت کا نیم عریاں جسم دیکھتا ہے تو شہوت اور رغبت کو پورا کرنے کے لیے اس کی طرف لپکتا ہے۔آج کل کے اخبارات اس بات پر گواہ ہیں کہ کس طرح مرد بے پردہ سالی، بھابی، ہمسائی اور اجنبی عورت کے ساتھ بُرے افعال میں ملوث ہوتے ہیں۔ اسلام نے اس برائی اور زنا کاری کے سدّ باب کے لیے تین تدابیر اختیار کی ہیں: 1 کتاب اللہ کی آیات اور سنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف ابواب میں ترغیبِ عفت اور تربیتِ نظر نہایت موثر اور بلیغ انداز میں موجود ہے۔کہیں عفت و عصمت پر بہترین اجر و انعام کا ذکر ہے تو کہیں فحش کاری پر وعیدِ شدید۔ 2 غیر شادی شدہ زانی کو سو کوڑے مارنے اور شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنے کا انتہائی شدید ترین حکم(حدِ شرعی)ہے۔
Flag Counter