Maktaba Wahhabi

185 - 211
ارشادِ گرامی ہے: ((أَفْضَلُ الصَّدَقَۃِ سَقْيُ الْمَائِ))[1] ’’سب سے بہترین صدقہ پانی پلانا ہے۔‘‘ 6 ان کی جانب سے حج اور عمرہ کیا جائے: ((إِنَّ فَرِیْضَۃَ اللّٰہِ عَلَیٰ عِبَادِہٖ فِيْ الْحَجِّ، أَدْرَکَتْ أَبِيْ شَیْخاً کَبِیْراً لَا یَثْبُتُ عَلَی الرَّاحِلَۃِ، أَفَأَحُجُّ عَنْہُ؟ قَالَ:نَعَمْ۔وَذٰلِکَ فِيْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ))[2] ’’اللہ تعالیٰ کا جو فریضہ حج کے متعلق اس کے بندوں پر ہے، وہ تو ہے، لیکن میں نے والد کو اس حال میں پایا کہ وہ بے حد بوڑھے ہیں، سواری پر بھی ٹھیک طور سے نہیں بیٹھ سکتے۔کیا میں ان کی جانب سے حج کر سکتی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہاں! یہ حجۃ الوداع کا واقعہ ہے۔‘‘ والدین کے حق میں اولاد کی دعائیں: قرآنِ کریم میں ہمیں اللہ تعالیٰ نے سکھلایا ہے کہ بچے اپنے والدین کے لیے ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں۔والدین سے متعلق کچھ قرآنی دعائیں مندرجہ ذیل ہیں: 1 ﴿رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا﴾[بني إسرائیل:۲۴] ’’میرے رب! ان پر ایسے ہی رحم فرما جیسے کہ انھوں نے بچپن میں مجھے پالا تھا۔‘‘
Flag Counter