Maktaba Wahhabi

195 - 211
چھٹا باب تعلیمی تربیت علم کی اہمیت: علم کی فضیلت میں بے شمار آیات واحادیث وارد ہوئی ہیں۔علم صرف سر ٹیفکیٹ کے حصول کا نام نہیں، بلکہ علم وہ ہے جو انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی خشیت اور تقویٰ پیدا کرے، جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے: ﴿اِنَّمَا یَخْشَی اللّٰہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمٰٓؤُا﴾[الفاطر:۲۸] ’’اللہ سے تو اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں، جو صاحبِ علم ہیں۔‘‘ نبی اکرم نے علم کا حصول ہر مسلمان پر فرض قرار دیا ہے۔فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلَیٰ کُلِّ مُسْلِمٍ))[1] ’’علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان(مرد و زن)پر فرض ہے۔‘‘ طلبِ علم کا سلسلہ ماں کی گود سے لے کر گور(قبر)تک جاری رہتا ہے۔انسان کو ہمیشہ علم میں اضافے کے لیے کوشاں رہنا چاہیے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا سکھلائی: ﴿رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا﴾[طٰہٰ:۱۱۴] ’’اے میرے رب! میرے علم میں زیادتی فرما۔‘‘ استاد کا ادب واحترام: اولاد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کرام کا ادب و لحاظ کریں
Flag Counter