Maktaba Wahhabi

203 - 211
مسلمانوں پر کوئی دینی افتاد آئی یا سلاطین اور بادشاہوں نے اسلام کے کسی مسلمہ عقیدے سے انحراف کیا تو وہ ان سلاطین کے مقابلے میں سینہ سپر ہوکر کھڑے ہوگئے، یہاں تک کہ ان کج کلاہوں کو ان غربت و افلاس پر قانع اور اپنے بوریا و چٹائی کے پابند جلیل القدر و اولوا العزم ہستیوں کے آگے نہایت ہی عاجزی و مسکنت کے ساتھ سرِتسلیم خم کرنا پڑا۔ اولاد میں انحراف۔۔۔اسباب اور علاج: اولاد میں راہِ راست سے انحراف کیسے پیدا ہوتا ہے؟ ان میں بری عادات اور جرائم کیسے جنم لیتے ہیں؟ اس کے متعدد اسباب ہیں، جن میں سے بعض درج ذیل ہیں: 1. فضول خرچی: والدین کے لیے ضروروی ہے کہ وہ اپنی اولاد کو یہ بات ذہن نشین کرائیں کہ مالداری اور مفلسی اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ ہوتی ہیں، ہمیں اس کی تقدیر پر راضی رہنا چاہیے۔ بچوں کے انحراف اور ان کے چور اور مجرم بننے کا پہلا سبب ماں باپ کا بے حد لاڈ و پیار اور انھیں ضرورت سے زیادہ جیب خرچ دینا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اولاد غلط عادات کا شکار بن جاتی ہے، ان کی اسراف اور فضول خرچی کی بنا پر دیگر آوارہ لڑکے ان کے قریبی ساتھی بن جاتے ہیں اور وہ انھیں برے کردار و اطوار کا عادی بنا دیتے ہیں۔ان میں امنگوں، تمناؤں اور ارمانوں کا ایک سمندر ٹھاٹیں مارنے لگتا ہے، ان کی خواہشات کو پر لگ جاتے ہیں، ایسے بچے جو فضولیات کے عادی بن جاتے ہیں، جب انھیں اپنی فضول خرچیوں کے
Flag Counter