Maktaba Wahhabi

26 - 211
کنواری لڑکیوں سے شادی کرنا: مطلقہ اور بیوہ عورت سے بھی نکاح کیا جاسکتا ہے، بلکہ یہ سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے، تاہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنواری لڑکی سے شادی کرنے کی ترغیب دلائی اور کنواری لڑکیوں سے شادی کے کئی فوائد بھی گنوائے ہیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((عَلَیْکُمْ بِالْاَبْکَارِ، فَإِنَّھُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاھاً، وَأَنْتَقُ أَرْحَاماً، وَأََقَلُّ خَبًّا، وَ أَرْضٰی بِالْیَسِیْرِ))[1] ’’تم کنواری لڑکیوں ہی سے شادی کرو، اس لیے کہ ان کا منہ نہایت شیریں، ان کا رحم کثرتِ اولاد کے لائق، وہ بہت کم مکر و فریب کرنے والی اور تھوڑے سے(اخراجات وغیرہ)پر خوش ہوجانے والی ہوتی ہیں۔‘‘ سہاگ رات کے آداب: سہاگ رات ہر نو بیاہے مرد اور عورت کے لیے زندگی کی ایک اہم اور انمول گھڑی ہے، اسلام نے اس کے بھی چند آداب سکھلائے ہیں، مثلاً: 1 جب دُلھا دُلھن کے پاس آئے تو اس کی پیشانی پکڑ کر اللہ کا نام لے، یعنی﴿بِسْمِ اللّٰہِ﴾کہے اور یہ دعا پڑھے: ((اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَسْئَلُکَ خَیْرَہَا وَخَیْرَ مَا جَبَلْتَہَا عَلَیْہِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّہَا، وَشَرِّ مَا جَبَلْتَہَا عَلَیْہِ))[2] ’’اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور اس بھلائی کا
Flag Counter