Maktaba Wahhabi

66 - 211
’’اے اللہ! میں تجھ سے دنیا وآخرت میں عافیت کا سوال کرتا ہوں۔اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین، اپنی دنیا، اپنے اہل وعیال اور مال ودولت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔اے اللہ! میرے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور مجھے ڈر اور خوف میں امن عطا کر۔اے اللہ! تو میری حفاظت فرما سامنے سے، پیچھے سے، دائیں طرف سے، بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے اور میں تیری عظمت کی پناہ میں آتا ہوں اس بات سے کہ اچانک اپنے نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔‘‘ بچوں کے مابین انصاف: والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ بچوں کے مابین محبت میں انصاف اور مساوات سے کام لیں۔کسی بچے میں عقل مندی دیکھی تو اسے تمام بچوں پر ترجیح دی۔کوئی زیادہ خوب صورت ہے تو اس سے بے حد پیار کیا۔کسی کو اس لیے دھتکارا کہ وہ لڑکی ہے یا چالاک و ہوشیار نہیں ہے، یہ اولاد کے ساتھ ظلم ہے، اس سے اولاد کے مابین آپس میں بغض اور عناد پیدا ہو جاتا ہے۔یہ جذبہ انھیں کبھی کبھی ایک دوسرے کا دشمن بنا دیتا ہے اور وہ ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے بلکہ قتل کردینے تک کی سوچنے لگتے ہیں۔حضرت یوسف علیہ السلام پر ان کے بھائیوں کا حسد بھی اسی قبیل سے تھا۔جب انھوں نے محسوس کیا کہ حضرت یعقوب علیہ السلام، ہمارے مقابلے میں حضرت یوسف علیہ السلام سے زیادہ پیار کرتے ہیں، تب انھوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو راہ سے ہٹانے کی سازش کی۔قرآن کے بیان کے مطابق: ﴿اِذْ قَالُوْا لَیُوْسُفُ وَ اَخُوْہُ اَحَبُّ اِلٰٓی اَبِیْنَا مِنَّا﴾[یوسف:۸] ’’جبکہ انھوں نے کہا:یوسف اور اس کا بھائی(بنیامین)بہ نسبت
Flag Counter