Maktaba Wahhabi

75 - 211
نظر ِ بد کا علاج: نظرِ بد کی تاثیر برحق ہے، جیسا کہ صحیح بخاری ومسلم کی روایت میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((اَلْعَیْنُ حَقٌّ))’’نظر بر حق ہے۔‘‘ اس لیے کسی خوب صورت چیز یا خوب صورت بچے کو دیکھیں تو((مَا شَآئَ اللّٰہُ))یا((مَا شَآئَ اللّٰہُ لَا قُــوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ))کہیں۔اگر بدنصیبی سے کوئی بچہ نظرِ بد کا شکار ہو گیا تو والدین مندرجہ ذیل دونوں دعاؤں کو تین مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کریں۔اللہ چاہے تو ضرور شفا حاصل ہوگی۔جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے لیے کیا تھا: 1 ((اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّآتِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ))[1] ’’میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کے ذریعے حفاظت حاصل کرتا ہوں ہر شیطان اور ایذا دینے والے جانور اور ہر نظر لگانے والی آنکھ سے۔‘‘ 2 ((بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَئٍ یُوْذِیْکَ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ))[2] ’’میں اللہ کا نام لے کر تم پر دم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو تمھیں تکلیف دے اور ہر شریر نفس کی شرارت سے،یا نظرِ بد کے حسد سے۔اللہ تمھیں شفا دے، میں اللہ کے نام سے تم پر دم کرتا ہوں۔‘‘
Flag Counter