Maktaba Wahhabi

89 - 211
توحید کی اقسام توحید کی تین قسمیں: 1 توحیدِ رُبوبیت، یعنی کائنات کے تمام اختیارات صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ماننا۔ 2 توحیدِ اُلُوہیت، یعنی عبادت کی تمام قسموں کو صرف اسی کے لیے مخصوص کرنا۔ 3 توحیدِ اسما و صفات، یعنی اللہ تعالیٰ کے اسماے حسنیٰ اور صفاتِ عُلیا کی خصوصیات کو اس کی شان کے مطابق اسی کے لیے خاص تسلیم کرنا۔ 1. توحیدِ ربوبیت: اللہ تعالیٰ کو تخلیقِ کائنات، حاکمیتِ اعلی اور تدبیرِ کائنات میں یکتا اور تنہا تسلیم کیا جائے۔دوسرے لفظوں میں اللہ تعالیٰ اپنی پوری کائنات کا خالق ومالک، رزّاق اکیلا ہی پوری کائنات کا مدبّر اوور اس کا نظام چلانے والا ہے۔وہی حاکمِ مطلق ہے، کوئی اس کا وزیر، مُشیر اور شریکِ کار نہیں۔وہی موت وحیات کا مالک اور وہی ’’مختارِ کُل‘‘ اور قادرِ مطلق ہے۔جو چاہے، جب چاہے اور جیسے چاہے، وہ کرنے پر قادر ہے۔اسے کوئی مجبور نہیں کرسکتا، وہ غنی ہے اور پوری کائنات اس کی محتاج ہے۔ارشادِ ربانی ہے: ﴿ھَلْ مِنْ خَالِقٍ غَیْرُ اللّٰہِ یَرْزُقُکُمْ مِّنَ السَّمَآئِ وَ الْاَرْضِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ﴾[الفاطر:۳] ’’کیا اللہ کے سوا بھی کوئی خالق ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے
Flag Counter