Maktaba Wahhabi

99 - 211
7 کافر چھینکے تو((یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَ یُصْلِحْ بَالَکُمْ))کہیں۔[1] 8 جمائی آنے لگے تو حتی الامکان اسے روکنے کی کوشش کریں، کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہے۔[2] 9 جب جمائی آئے تو اپنا ہاتھ منہ پر رکھ لیں، کیونکہ منہ کو کھلا چھوڑ دینے سے اس میں شیطان داخل ہوجاتا ہے۔[3] 10 جمائی آئے تو منہ کھلا رکھ کر ہا ہا کی آواز نہ نکالیں، اس سے شیطان ہنستا ہے۔[4] سلام کے آداب: سلام مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔اس میں دوسرے مسلمان بھائی کے لیے سلامتی، رحمت اور برکت کی دعا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بے حد تاکید فرمائی ہے، چنانچہ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ حَتَّیٰ تُؤْمِنُوْا، وَلَا تُؤْمِنُوْا حَتّٰی تَحَابُّوْا، أَوَ لَا أَدُلُّکُمْ عَلَـٰی شَيْئٍ إِنْ فَعَلْتُمْ تَحَابَبْتُمْ؟ أَفْشُوا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ))[5] ’’تم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوسکتے، جب تک ایمان نہ لاؤ اور اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے، جب تک ایک دوسرے سے محبت نہ کرو۔کیا میں تمھیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ اگر تم نے اسے کیا تو آپس
Flag Counter