Maktaba Wahhabi

148 - 393
۲۲۔ ولی کے ولایت سے محروم ہونے کی صورت میں حکم: ولی کو اگر ولایت سے مانع اسباب میں سے کسی سبب کا سامنا ہو تو امام نووی رحمہ اللہ اس صورت کا حکم بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ’’ غلام، بچے، جنون، اور بڑھاپے یا عقل میں خرابی کے باعث جس کے فکر و نظر میں خلل پیدا ہوگیا ہو، اسے ولایت کا حق حاصل نہیں ہے۔ [1] اسی طرح وہ شخص جسے بے وقوفی کی وجہ سے تصرف سے منع کردیا گیا ہو تو اسے بھی ولایت کا حق حاصل نہیں ہے، اگر قریب ترین ولی میں اس طرح کی کوئی بات موجود ہو تو حق ولایت دور کے ولی کے ہوش میں آنے کا انتظار کیا جائے گا اور اگر بے ہوشی کا سلسلہ کئی دن تک جاری رہتا ہو تو پھر بھی انتظار کیا جائے گا اور دوسرے قول کے مطابق اس صورت میں حق ولایت دور کے ولی کو حاصل ہوجائے گا۔ [2] مطلب دوم لڑکیوں کی شادی کے بارے میں اولیاء کے سؤ تصرف کا علاج ۲۳۔ تمہید۔ ۲۴۔ دولہا کے انتخاب پر اولیاء کا عدم اتفاق۔ ۲۵۔ حمیت کی وجہ سے رشتہ طلب کرنے والے کو انکار۔ ۲۶۔ مال کی حرص کی وجہ سے بعض رشتہ طلب کرنے والوں کو انکار۔ ۲۳۔ تمہید: بسااوقات اولیاء موجود تو ہوتے ہیں لیکن وہ ایسا اسلوب اختیار کرتے ہیں کہ ان
Flag Counter