Maktaba Wahhabi

194 - 393
فصل اوّل نکاح اور زنا میں فرق کرنے والے آداب ۱۔ تمہید: زنا سے بچانے کے لیے نکاح کا بہت بڑا کردار ہے، اس خدشہ کے پیش نظر کہ لوگ حیلہ سازی سے کام لیتے ہوئے نکاح کو عزتوں کے ساتھ کھیلنے کا ذریعہ نہ بنالیں، اسلامی شریعت نے نکاح کا کچھ ایسے معین آداب کے ساتھ احاطہ کیا ہے، جن سے نکاح کے اعلان کا مقصد حاصل ہوجاتا ہے، صحتِ نکاح کے لیے وجود ولی کی شرط عائد کی ہے اور زنا سے مشابہہ نکاح کی صورتوں کو حرام قرار دے دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس فصل میں ہم پہلے اعلان نکاح، پھر نکاح کے لیے ولی کی شرط اور پھر زنا سے مشابہہ نکاح کی صورتوں کی حرمت کو بیان کریں گے اور انھیں ایک ایک مستقل مبحث میں بیان کریں گے۔ مبحث اوّل اعلانِ نکاح ۲۔ تمہید۔ ۳۔ نکاح میں گواہوں کی موجودگی۔ ۴۔ خطبہ کی مشروعیت۔ ۵۔ ولیمہ کی مشروعیت۔ ۶۔ دف بجانا۔ ۲۔ تمہید: اسلامی شریعت نے راہنمائی کی ہے کہ نکاح کا اعلان کیا جائے تاکہ نکاح اور زنا
Flag Counter