Maktaba Wahhabi

305 - 393
لیتا ہے۔ [1] ۱۲۔ شراب کی حرمت کے بارے میں اسلام کی طرف سے سختی: اسلام نے شراب کو حرام قرار دیا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ [2] (اے ایمان والو! شراب اور جوأ اور بت اور پانسے(یہ سب)ناپاک کام اعمالِ شیطان سے ہیں، سو ان سے بچتے رہنا تاکہ نجات پاؤ۔) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا ہے کہ جس چیز کی کثیر مقدار نشہ آور ہو اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہے، [3] اسی طرح آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ شراب کے ساتھ علاج کرنا بھی حرام ہے۔ [4] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی حرمت کی شدت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ شرابی جب شراب پیتا ہے، تو اس سے ایمان خارج ہوجاتا ہے، [5] چالیس دن تک
Flag Counter