Maktaba Wahhabi

333 - 393
سے ہے۔ * ۵۔ کیا عورت کے لیے اپنے گھر ہی میں رہنے کا حکم آدھی انسانیت کو معطل کرنے کے مترادف ہے؟ اکثر یہ شبہ پیدا کیا جاتا ہے کہ عورت کو گھر ہی میں رہنے کا حکم آدھی انسانیت کو معطل کردینے کے مترادف ہے، حالانکہ یہ محض شبہہ ہی ہے کیونکہ کیا یہ بات حق ہے کہ عورت کو گھر میں رہنے کی وجہ سے معطل سمجھا جائے، جب کہ وہ نسل نو کی تربیت میں مشغول ہو، یاد رہے کہ نسل نو ہی کی اصلاح سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُمتوں کی اصلاح کی اُمید کی جاسکتی ہے اور اس کی خرابی سے اُمتیں خراب ہوجاتی ہیں؟ ماؤں کی طرح اس عظیم الشان فرض کو اور کوئی ادا نہیں کرسکتا، نہ معزز مرد اور نہ حکومتی ادارے اور وہ عورت جو گھر سے باہر کام کاج میں مشغول رہتی ہے، وہ تو اس فرض سے بالاولیٰ عہدہ براء نہیں ہوسکتی، اس طرح کی عورت غالباً بچوں کو جنم دینا نہیں چاہتی، کیونکہ بچوں کو جنم دینا گھر سے باہر نکلنے میں رکاوٹ بنے گا، جیسا کہ مغربی عورت نے کام کاج کے لیے گھر سے باہر نکل کر اس عظیم الشان امر کو ترک کردیا، [1] مغربی لوگوں نے اس کمی کو دُور
Flag Counter