Maktaba Wahhabi

351 - 393
مسئلہ دوم وہ آداب جن کی پابندی عورت کے لیے واجب ہے ۱۸۔ تمہید ۱۹۔ نرم آواز سے بات نہ کرنا ۲۰۔ غیر محرموں کے سامنے اظہار زینت کی ممانعت ۲۱۔ عورت کے لیے اپنے شوہر کے پاس کسی دوسرے عورت کے حسن کو بیان کرنے کی حرمت۔ ۱۸۔ تمہید: عورت کے لیے ان اسلامی آداب کو ملحوظ رکھنا واجب ہے، جو ہم نے قبل ازیں ذکر کیے ہیں، اسے چاہیے کہ وہ کسی اجنبی کو اپنے پاس خلوت میں آنے کی اجازت نہ دے، کسی ہیجڑے کو گھر میں نہ آنے دے، اسی طرح اسے چاہیے کہ وہ مانگنے والے یا اجازت طلب کرنے والے کو پس پردہ جواب دے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وَاِذَا سَاَلْتُمُوْھُنَّ مَتَاعًا فَسْئَلُوْھُنَّ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ۔[1] (اور جب پیغمبر کی بیویوں سے کوئی سامان مانگو تو پردے کے باہر مانگو۔) امام ابوبکر جصاص رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے کہ ’’ اس آیت میں جو بیان کیا گیا ہے کہ اجازت طلب کرنا واجب ہے، بات کو بلاوجہ طول نہیں دینا چاہیے، لوگوں اور خواتین کے درمیان پردہ ہونا چاہیے، یہ احکام اگرچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی ازواجِ مطہرات کے بارے میں نازل ہوئے ہیں مگر یہ حکم عام ہے، آپ کے لیے بھی ہے اور دوسرے سب لوگوں کے لیے بھی، کیونکہ سب لوگوں کو آپ کی اتباع
Flag Counter