Maktaba Wahhabi

357 - 393
اللہ تعالیٰ کے حکم سے پہلے ہم ان آداب کو بیان کریں گے، گھر سے نکلتے وقت جن کی پابندی کرنا عورت کے لیے لازم ہے اور پھر ان آداب کو ذکر کریں گے، عورت کے گھر سے نکلتے وقت جنھیں مردوں کے لیے ملحوظ رکھنا ضروری ہے، ان دونوں قسم کے آداب کو الگ الگ ’’ مطلب ‘‘ میں بیان کیا جائے گا۔ مطلب اوّل وہ آداب جو عورت کے لیے لازم ہیں ۲۳۔ اوّلاً:ضرورت کے بغیر باہر نہ نکلے۔ ۲۴۔ ثانیاً:شوہر کی اجازت کے بغیر باہر نہ نکلے۔ ۲۵۔ ثالثاً:پردے کے بغیر نہ نکلے۔ ۲۶۔ کیا عورت کے لیے اجنبی مردوں کے سامنے چہرہ ننگا کرنا جائز ہے؟ ۲۷۔ کیا پردے کا حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے لیے خاص ہے؟ ۲۸۔ حکمران کی ذمہ داری۔ ۲۹۔ رابعاً:خوشبو استعمال کرتے ہوئے باہر نہ نکلے۔ ۳۰۔ خامساً:آواز کی زینت کو ظاہر نہ کرے۔ ۳۱۔ سادساً:مردوں کے ساتھ اختلاط نہ کرے۔ ۳۲۔ محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔ ۳۳۔ کیا محرم ساتھ نہ ہونے کی صورت میں عورت حج کرسکتی ہے؟ ۲۳۔ اوّلاً:ضرورت کے بغیر باہر نہ نکلے: بہت سی عورتیں گھروں سے صرف اپنے حسن و جمال اور نئے لباس کے اظہار کے لیے نکلتی ہیں، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، اسلام صرف اسی صورت میں باہر
Flag Counter