Maktaba Wahhabi

37 - 393
نفرت کرتی رہی ہیں جیسا کہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، جسے امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ مسلمان آدمی کا خون درج ذیل تین حالتوں میں سے کسی ایک کے سوا حالل نہیں ہے۔(۱)وہ شخص جس نے شادی شدہ ہونے کے باوجود زنا کیا۔(۲)وہ شخص جس نے کسی انسان کو ناحق قتل کیا اور(۳)وہ شخص جو اسلام لانے کے بعد مرتد ہوگیا۔ ‘‘ (اس حدیث کے بیان کرنے کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا)اللہ کی قسم! میں نے دورِ جاہلیت یا اسلام میں کبھی زنا نہیں کیا، میں نے کسی مسلمان شخص کو قتل نہیں کیا اور جب سے میں اسلام لایا ہوں، میں نے کبھی ارتداد کو اختیار نہیں کیا۔ [1] ۱۳۔ اسلام نے زنا کو ابتداء ہی سے حرام قرار دیا ہے: اسلام نے بعض منکرات کو تدریجاً حرام قرار دیا ہے مثلاً شراب کو تین مرحلوں میں حرام قرار دیا [2] لیکن زنا کو اسلام نے ابتداء ہی سے حرام قرار دیا، یہ بھی اس بات
Flag Counter