Maktaba Wahhabi

387 - 393
مطلب دوم وہ آداب جن کی مردوں کو پابندی کرنا لازم ہے ۳۴۔ تمہید ۳۵۔ نظر نیچی رکھنے کا حکم ۳۶۔ اجنبی عورت کو چھونے سے اجتناب کا حکم ۳۴۔ تمہید: اسلامی شریف نے عورت سے بعض اسلامی آداب کو ملحوظ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس کا باہر نکلنا شہوتوں کو بھڑکانے اور پاکیزہ اسلامی فضا کو خراب کرنے کا سبب نہ بنے مگر یہ عظیم مقصد اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتا، جب تک مرد بھی کچھ معین اسلامی آداب کو اپنا کر اپنا کردار ادا نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس مطلب میں ہم وہ دو قسم کے اسلامی آداب بیان کریں گے، جنھیں ملحوظ رکھنا مردوں کے لیے واجب ہے اور وہ ہیں نظر نیچی رکھنا اور اجنبی عورتوں کے چھونے سے اجتناب کرنا۔ ۳۵۔ نظر نیچی رکھنے کا حکم: اسلامی شریعت اس بات کی خواہش مند ہے کہ عورتیں اجنبی مردوں کے سامنے زینت کا اظہار نہ کریں، تاکہ اس کے اظہار کی صورت میں بھڑکنے والی خواہشوں کو روکا جاسکے، اسی مقصد کی خاطر عورتوں کو پردے اور حجاب کااور مردوں کو نظر نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ [1] ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter