Maktaba Wahhabi

393 - 393
خــاتـمـــہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی توفیق کے ساتھ ہم فقہ اسلامی میں زنا سے بچانے والی تدابیر کی صورت پیش کرنے سے فارغ ہوچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے اُمید ہے کہ یہ مسئلہ کی مکمل صورت ہوگی، جب کہ کمال تو صرف اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ ہی کی ذاتِ گرامی کو حاصل ہے۔ پیش کی گئی یہ تدابیر خالق بشریت کی طرف سے ہیں، جو اپنی مخلوقات اور ان کے حالات کو خوب جانتا ہے اور وہ لطیف و خبیر ہے۔ تاریخ انسانیت اس بات کی شاہد ہے کہ ابتداءِ اسلام میں ان تدابیر کو جب مکمل طور پر نافذ کیا گیا، تو زنا کی برائی کے خاتمہ اور اس کے پھیلنے سے روکنے میں یہ تدابیر اس تک کامیاب ہوئیں کہ اس دور میں جن لوگوں نے جرم زنا کا ارتکاب کیا، اگر شمار کیا جائے تو ان کی تعداد ہاتھ کی انگلیوں سے زیادہ نہیں ہے [1] اور پھر ان چند لوگوں نے، جنھوں نے زنا کا ارتکاب کیا، برضا و رغبت … تین بار واپس لوٹادیئے جانے کے باوجود …مطالبہ کیا کہ ان پر حد قائم کردی جائے تاکہ وہ اس گناہ سے پاک ہوجائیں جس کا انھوں نے ارتکاب کیا ہے۔ بے حد قابل افسوس بات یہ ہے کہ اس آخری دور میں بعض مسلمانوں نے دین حنیف کے اصولوں کے منکر بعض ممالک میں ان تدابیر کے نفاذ کو ترک کردیا ہے، جو
Flag Counter