Maktaba Wahhabi

72 - 393
مبحث سوم خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ (۶) زنا خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ کا سبب ہے۔ (۷) بعض اعداد و شمار۔ (۸) ان اعداد و شمار پر ہمارا تبصرہ۔ (۹) خاندان کی شکست و ریخت کی طرف پیش رفت۔ (۱۰) خاندانی شکست و ریخت کے بارے میں اعداد و شمار۔ ۶۔ زنا خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ کا سبب ہے: جب زنا عام ہوجاتا ہے، تو نوجوان شادی سے منہ موڑ لیتے ہیں اور اگر نوجوانوں کی ایک قلیل تعداد شادی کرتی بھی ہے، تو آخری عمر میں کیونکہ وہ اسے حماقت سمجھتے ہیں کہ شادی کرکے ذمہ داریوں کا بوجھ اُٹھایا جائے، جب کہ کسی ذمہ داری کا بوجھ اُٹھائے بغیر وہ اس وقت جنسی جذبہ کی تسکین کا سامان کرسکتے ہیں۔ مغربی علماء نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ان میں یہ سوچ موجود ہے۔ ویل ڈیورانٹ نے لکھا ہے کہ ’’ اس وقت شہری زندگی ہر اس شخص کے لیے معاون ہے، جو شادی کو موقوف کرنا چاہے کیونکہ وہ لوگوں کے سامنے جنسی تعلق کے ہر ذریعہ کو پیش کر رہی اور ہر رستے کو آسان بنارہی ہے اور اس وجہ سے شادی تأخیر سے کی جارہی ہے حتی کہ مردوں میں یہ نسبت تیس سال تک پہنچ گئی ہے اور اس سے کوئی چارہ نہیں کہ جسم میں جوش و ہیجان ہو اور ضبط نفس کی وہ قوت کمزور ہوجائے، جو زمانہ قدیم میں ہوتی تھی، وہ عفت و پاک
Flag Counter