Maktaba Wahhabi

82 - 393
مبحث چہارم بچوں کی شرح پیدائش میں کمی (۱۱) زنا بچوں کی شرح پیدائش میں کمی کا سبب ہے۔ (۱۲) مغربی دنیا کے واقعات۔ (۱۳) ایک شبہ کا ازالہ ۱۱۔ زنا بچوں کی شرح پیدائش میں کمی کا سبب ہے: باشندوں کی تعداد کسی قوم کی تعمیر و ترقی، نمو اور اس کی قیادت کی حفاظت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن جس قوم میں زنا پھیل جائے، وہ اس کے افراد کی تعداد کی کمی کا سبب بنتا ہے اور اس کے اسباب حسب ذیل ہیں: (۱) جیسا کہ قبل ازیں بیان کیا جاچکا ہے، زنا جنسی امراض کے پھیلنے کا سبب ہے اور اس کے نتیجہ میں بہت سی اموات واقع ہوجاتی ہیں، جس کی وجہ سے آبادی کم ہوجاتی ہے مثلاً امریکہ میں صرف آتشک کے موروثی مرض کے باعث ہر سال تیس سے لے کر چالیس ہزار تک بچے مرجاتے ہیں۔ [1] دنیا بھر میں اس کے سوا دیگر امراض کی نسبت صرف آتشک سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ذمہ دار حلقوں کے کم سے کم اندازے کے مطابق ساٹھ فی صد لوگ جوانی کی عمر میں مرض سوزاک میں مبتلا ہوئے، جن میں غیر شادی شدہ بھی تھے اور
Flag Counter