Maktaba Wahhabi

9 - 393
میں غور نہیں کرتے؟)یعنی یہ لوگ غور و فکر کیوں نہیں کرتے، تاکہ عبرت حاصل کریں، پس تدبر کے معنی تفکر اور تفہیم کے ہیں۔ [1] ب۔ ’’ الواقیۃ ‘‘ کے معنی: لسان العرب میں ہے کہ ’’ وقاہ اللّٰہ وقیًا ووقایۃ وواقیۃً کے معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کی، حدیث میں ہے:’’ فوقیٰ احدکم وجہہ النار ‘‘(پس تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو آتش دوزخ سے بچالے گا)، ’’ وقیۃ الشئی أقیہ کے الفاظ اس وقت استعمال ہوتے ہیں جب تم کسی چیز کو ایذاء سے محفوظ کرکے پردے میں چھپادو، مذکورہ حدیث کے الفاظ میں اسلوب اگرچہ خبر کا ہے مگر ان سے مراد یہ حکم ہے کہ تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ طاعت اور صدقہ کے ساتھ اپنے چہرے کو آتشِ دوزخ سے بچائے۔ حدیث معاذ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:وَتَوَقَّ کَرَائِمَ اَمْوَالِھِمْ(اور لوگوں کے اچھے اچھے اموال سے بچو)یعنی ان سے اجتناب کرو اور انھیں زکوٰۃ کے طور پر نہ لو، کیونکہ ایسے اموال کو دنیا مالداروں کی طبیعت پر بہت گراں گزرتا ہے لہٰذا درمیانے درجے کے اموال لے لو جو نہ بہت اچھے ہوں اور نہ بہت گھٹیا۔ تَوَقّٰی اور اتَّقٰی کے ایک ہی معنی ہیں اور اس معنی میں حدیث یہ الفاظ آئے ہیں:تَبَقَّہُ وَتَوَقَّہْ یعنی اپنے نفس کو باقی رکھو، اسے تباہی و بربادی سے دوچار نہ کرو اور آفات سے بچو، وقاہ کے معنی ہیں کہ اس نے اس کی حفاظت کی، ناپسندیدہ چیز سے اسے بچایا اور اس سے پرہیز کردیا۔ قرآنِ مجید میں ہے:فَوَقَاھُمُ اللّٰہُ شَرَّ ذٰلِکَ الْیَوْمِ(تو اللہ ان کو اس دن کی سختی سے بچالے گا)وِقَاء(واؤ کے کسرہ کے ساتھ)وَقَائَ(واؤ کے فتحہ کے ساتھ)وِقَایَۃ(واؤ کے کسرہ کے ساتھ)وَقَایَۃ(واؤ کے فتحہ کے ساتھ)وُقَایَۃ(واؤ کے ضمہ کے ساتھ)ان سب کے معنی ہر وہ چیز جس سے آپ
Flag Counter