Maktaba Wahhabi

97 - 393
فصل اوّل نکاح کی ترغیب ۱۔ تمہید: اسلام نے نکاح کی ترغیب دی ہے اور تجرد کی زندگی بسر کرنے سے منع کیا ہے۔ اس فصل میں ہم ان شاء اللہ تعالیٰ پہلے ترغیب نکاح کو بیان کریں گے اور پھر تجرد کی زندگی بسر کرنے کی ممانعت کو، ان میں سے ہر ایک کو ایک مستقل مبحث میں بیان کیا جائے گا۔ مبحث اوّل ترغیب نکاح ۲۔ نکاح کا حکم۔ ۳۔ نکاح پیغمبروں کی سنت ہے۔ ۴۔ دنیا کا بہترین سامان نیک بیوی ہے۔ ۵۔ نکاح سے نصف دین کی تکمیل۔ ۶۔ بیوی سے مباشرت باعث اجر و ثواب ہے۔ ۲۔ نکاح کا حکم: اسلام نے نکاح کی ترغیب دی ہے، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِّنَ النِّسَآئِ۔ [1] (جو عورتیں تم کو پسند ہوں، اُن سے نکاح کرلو۔)
Flag Counter