Maktaba Wahhabi

10 - 71
پہلے چند مہینوں تک ہم اس خوش گمانی میں مبتلا رہے کہ موصوف ناشر صاحب سفر حج سے تازہ بتازہ واپس آئے ہیں،اور مصروفیات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں،اس لیے ملاقات کا وقت ملتوی ہورہا ہے،اور کتاب کی جدید طباعت کے بارے میں رابطہ نہیں ہوپا رہا ہے،اس خوش گمانی کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ماہ دسمبر کی ایک رات بعد نماز عشاء ہم گھر پہنچے تو معلوم ہوا کہ مولانا محفوظ الرحمن فیضی کوئی کتاب دے گئے ہیں،ٹائٹل پر کتاب کا نام اور اس کے ناشر کا نام پڑھتے ہی خاموشی کا پردہ وا ہوگیا،مزید کچھ پڑھنے کی ضرورت نہیں رہی،مشہور مقولہ ہے کہ دیگ کا ایک مٹھی چاول پورے دیگ کا حال بتا دیتا ہے،جب کہ یہاں ایک چٹکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہی سب کچھ بول رہا ہے،ہم اس گستاخی کی معافی کے خواستگار ہیں کہ ہم نے ٹائٹل کے علاوہ ایک سطر بھی پڑھنے کی زحمت گوارا نہیں کی،اگر کسی صاحب کو جواب الجواب کا اندیشہ ہو تو ہماری طرف سے بے فکر ہوکر خوش خوش ڈیڑھ روٹی زیادہ کھائیں۔ شکر ہے کہ ناشر کی خاموشی کا سربستہ راز منکشف ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فریب خوردگی سے نجات دے کر اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ کتاب ’’لمحات موت‘‘ میں اضافہ کے لیے جو حقیر پونجی ہاتھ آئی ہے اس کو رائیگاں ہونے سے بچانے کی کوشش کی جائے،اس سلسلے میں غور وفکر کے بعد قادر مطلق نے رہنمائی فرمائی کہ اس پونجی میں مزید اضافہ کی کوشش کرکے ’’لمحات موت‘‘ کا جزء دوم یا دوسرے نام سے نئی اشاعت کا لباس پہنایا جائے۔ اپنی علالت اور ضعف پیری سے بے پرواہ ہوکر متوکلا علی اللہ قدم اٹھایا،لیکن مذکورہ علتیں قدم آگے بڑھنے میں مانع وحارج ہوتی رہیں،ا ور ہفتہ یا مہینہ کا کام کئی مہینوں تک دراز ہونے کے باوجود حسب منشا پورا نہ ہوسکا،اس لیے اس مختصر قلمی کاوش
Flag Counter