Maktaba Wahhabi

54 - 71
سے گذری جو اسی زمین میں تھا جس کے بارے میں اس نے جھگڑا کیا تھا،پس وہ اس میں گر کر مر گئی،اور وہی کنواں اس کی قبر بنا۔‘‘ [1] شرعی عمل کا مذاق مؤرخ ابن خلکان بیان کرتے ہین کہ ۶۶۵؁ھ میں معتبرلوگوں سے ہمیں یہ خبرپہنچی کہ دمشق کی ایک بستی’’دیرابوسلامہ‘‘میں ایک عربی شخص رہاکرتا تھا،جوہنسی مذاق کی باتیں بہت زیادہ کیا کرتا اور خواہشات کی اتباع میں مشغول رہاکرتاتھا،یہاں تک کہ شرعی عمل کا بھی مذاق اڑایاکرتا تھا۔ ایک مرتبہ اس کے پاس مسواک اور اس کی فضیلت کا ذکر ہوا،اس نے کہا میں مسواک صرف اپنی دبر(پائخانہ کا مقام)میں کرتاہوں،اسی وقت ایک مسواک کوہاتھ میں لیا اوراس کو اپنی دبرمیں رکھ کرچھوڑدیا،پھرنومہینوں تک پیٹ اور دبرکے دردمیں مبتلا رہا،اور چوہاجیسا بچہ جنا،جس کے چارپاؤں،سرمچھلی کے سرجیسا،باہر نکلے ہوئے چاردانت،ایک بالشت برابرلمبی دم اورچار انگلیاں تھیں۔ جب اس جانورکوجناتو اس جانور نے تین چیخیں ماریں،وہ شخص دوتین روز تک تڑپتارہا،اوریہ بکتارہاکہ اسی نوزائیدہ جانورنے مجھے ہلاک کردیا،اورمیری انتڑیاں ٹکڑے ٹکڑے کردیں،یہ دردناک وشرمناک حال دیکھ کر اس کی بیٹی نے اس کاسر کچل دیااوروہ شخص مرگیا،اس قبیح منظرکے شاہدین کی ایک بڑی جماعت ہے۔[2] اسی طرح شریعت اور حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تحقیراورا س کا مذاق اڑانے کے عبرت ناک اوراذیت ناک انجام کے بارے میں امام قسطلانی شارح
Flag Counter