Maktaba Wahhabi

61 - 71
عباسی خلفاء میں واثق باللہ کودومذموم پہلوؤں سے شہرت حاصل ہے،یہ خلیفہ بہت ہی رنگین مزاج،لڑکیوں اور لونڈیوں کے عشق ومحبت میں گرفتار،اور کثرت سے نکاح متعہ کے ذریعے موج ومستی میں سرشار رہتاتھا۔ دوسری طرف مذہب وعقیدہ میں وہ سخت معتزلی تھا،قرآن کے مخلوق ہونے کاقائل تھا،اس قول وعقیدے میں اس قدر متشدد ومتعصب تھاکہ لوگوں کوبھی اس پرمجبورکرتاتھا،یہاں تک کہ بڑے بڑے علماء وائمہ کوبھی اس مسئلہ میں اپنے ظلم وقہرکاتختۂ مشق بنایا،اس کے نتیجے میں موت کے وقت اس کایہ حال ہواکہ اس کے رخسارزمین سے چپک گئے،گڑگڑاکردعاکررہاتھاکہ اے مالک!جس کی بادشاہت لازوال ہے،اس بندے پررحم فرماجس کی حکومت زائل ہوگئی،واثق کی موت کے وقت حاضرین میں سے ایک شخص کابیان ہے کہ اس کی موت جس کمرے میں واقع ہوئی اس کا دروازہ بند کردیاگیا اورمیں دروازے کی پہرے داری کرنے لگا،اسی اثناء میں اس مکان کے اندر میں نے کوئی حرکت سنی،اندرگیاتوایک چوہا اس کی آنکھ اوردونوں رخسار کھارہاتھا۔[1] موت کاسبب اورکیفیت: واثق باللہ کی موت کاسبب اورکیفیت یہ بیان کی جاتی ہے کہ اس کا معالج میخائل ایک روزاس کے پاس گیا،تواس سے کہا:اے میخائل!میرے لئے قوت باہ کی دواتلاش کرو،میخائل نے کہا:اے امیرالمؤمنین!اپنے نفس کی خواہش جماع ونکاح کے بارے میں اللہ سے ڈرو،یہ چیزتمہارے بدن کولاغر وناکارہ کردے گی،اس نے کہا:اس کے بغیرکوئی چارہ نہیں ہے،میخائل نے کہا:جب ایسی مجبوری ہوتو دواکے لئے
Flag Counter