Maktaba Wahhabi

70 - 71
عذاب قبر ہولناک نیلا عذاب قبر غیر منقسم ہندوستان کے ایک نامور ایمان دارتھانیدار ’’ملک صفدر حیات‘‘ کے عجیب وحیرت انگیز کارنامے بعض اردوڈائجسٹوں میں کبھی کبھی شائع ہوتے رہتے ہیں،قیام پاکستان کے بعد اس کے مختلف علاقوں میں تھانیداری کے فرائض کی انجام دہی کے دوران جوعظیم مہمات سرکی ہیں ان کی کیفیات سپردقلم کرتے رہے،پھر اردو ڈائجسٹوں میں ان کی اشاعت ہونے لگی۔ ھما ڈائجسٹ ۲۰۱۴ء؁ میں عذاب قبر کے تعلق سے ایک مضمون بحوالہ ملک صفدر حیات شائع ہواتھا،اس میں ملک صاحب نے بیان کیا ہے کہ’’میں نے اپنی آنکھوں سے عذاب قبرکے دوتین واقعات دیکھے ہیں۔‘‘انہی میں سے ایک بھیانک عذاب قبرکے احوال بہت تفصیل سے بیان کئے ہیں،اس کا خلاصہ پیش کیاجارہاہے: ملک صفدر حیات صاحب حسین آباد سمندری ضلع فیصل آباد پاکستان میں تعینات تھے،اس موضع کے قبرستان کے گورکن’’خیردین‘‘نے صبح تھانے میں پہنچ کر ملک صاحب کودہشت زدہ اندازمیں بتایاکہ ایک ہفتہ پہلے ’’حفیظ جٹ‘‘کوقبرستان میں دفنایاگیا ہے،آج رات میں نے اس کی قبرسے نیلی روشنی نکلتی دیکھی ہے،ملک صاحب کو یقین نہیں آرہاتھاتوخیردین نے اصرارکیاکہ رات میں چل کرخوددیکھ لیں،چنانچہ ملک صاحب خیردین کے ساتھ قبرستان پہنچ کرایک گوشے میں دیرتک نیلی روشنی دیکھنے کاانتظارکرتے رہے،پھرہم نے دیکھاحفیظ جٹ کی قبرسے نیلی روشنی خارج ہورہی تھی،یہ نیلی روشنی شعاعوں کی شکل میں نہیں بلکہ شعلوں اور لپٹوں کی شکل میں نکل
Flag Counter