Maktaba Wahhabi

596 - 630
نے ثقۃ بھی قرار دیا ہے اور لیس بالقوي کی جرح بھی کی ہے۔ اور جرح چھ محدثین سے ثابت ہے، لہٰذا یہ روایت ضعیف ہے۔ عامر بن واثلۃ کی متابعت: محمد بن عبداللہ الدیباج کی عامر بن واثلہ اللیثی ابو الطفیل نے متابعت کی ہے، اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے (المعجم الکبیر: ۲۲/ ۴۱۷، ۴۱۸، ح: ۱۰۳۰) میں ’’ عبد الکریم بن یعقوب(!)، عن جابر، عن أبي الطفیل، عن عائشۃ، عن فاطمۃ‘‘ کی سند سے بیان کیا ہے، مگر یہ سند بھی درج ذیل علل کی وجہ سے ضعیف ہے: 1 جابر جعفی ضعیف اور مشہور رافضی ہے۔ (التقریب: ۸۸۶) 2 عبدالکریم بن یعقوب[1] : عبدالکریم بن یعفور جعفی ابو یعفور سے محرف ہے، جیسا کہ طبرانی میں دوسری جگہ درست نام مذکور ہے۔ (المعجم الکبیر: ۳/ ۹۵، ح: ۲۷۶۷)
Flag Counter