ج: عیسیٰ علیہ السلام کی دعا:
۶-۱: حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کی فرمائش پر دعاکرتے ہوئے… جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے… عرض کیا:
{وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ } [1]
(اور آپ ہمیں رزق عطا فرمائیے اور آپ ہی سب رزق دینے والوں میں سے بہترین ہیں) ۔
اللہ کریم نے ان کی دعا کو قبول کرتے ہوئے فرمایا:
{قَالَ اللّٰہُ اِنِّیْ مُنَزِّلُہَا عَلَیْکُمْ } [2]
(اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’بے شک میں اُسے (یعنی دستر خوان) تم پر اتارنے والا ہوں۔‘‘)
تنبیہ:
مذکورہ بالا جملے کے ساتھ رزق طلب کرنے کی خاطر دعا کرنے والا آغاز میں (رَبَّنَا) کا اضافہ کر کے یوں دعا کرے:
((ربّنَا) ارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَیْرُ الرَّازِقِیْنَ) ۔
وَاللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔
د: طلبِ رزق کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں:
متعدد مسنون دعاؤں میں رزق طلب کیا گیا ہے۔ ان میں سے پانچ حسب ذیل ہیں:
|