Maktaba Wahhabi

131 - 260
2 تلاوت قرآن کے لئے وضوکرنا۔ 3 قرآن مجید کو پکڑنے کے لئے وضو کرنا۔ 4 تلاوت قرآن مجید سے پہلے مسواک کرنا۔ 5 ختم قرآن مجید کے دن روزہ رکھنا۔ 6 قرآن مجید کی تلاوت کے بعد تلاوت شدہ قرآن کسی زندہ یا مردہ آدمی کو بخشنا۔ 7 فوت شدہ آدمی کے لئے اکٹھے ہو کر تلاوت کرنا اور اسے ثواب پہنچانا۔ 8 ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم ‘‘کا قرآن مجید ختم کرنا۔ 9 میت اٹھا نے سے پہلے راہ داری کے لئے اڑھائی پارے تلاوت کرنا۔ 10 ختم قرآن پر درج ذیل دعا مانگنا۔ اَللّٰہُمَّ اٰنِسْ وَحْشَتِیْ فِیْ قَبْرِیْ اَللّٰہُمَّ ارْحَمْنِیْ بِالْقُرْآنِ الْعَظِیْمِ وَاجْعَلْہُ لِیْ اِمَامًا وَ نُوْرًا وَ ہُدًی وَ رَحْمَۃً اَللّٰہُمَّ ذَکِّرْنِیْ مِنْہُ مَا نَسِیْتُ وَ عَلِّمْنِیْ مِنْہُ مَا جَہِلْتُ وَارْزُقْنِیْ تِلاَوَتَہٗ اَنَائَ اللَّیْلِ وَ اَنَائَ النَّہَارِ وَاجْعَلْہُ لِیْ حُجَّۃً یَا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ ’’اے اللہ!مجھے میری قبر کی وحشت سے محفوظ رکھ، اے اللہ! مجھ پر قرآن عظیم کے ذریعے رحم فرما اور قرآن کریم کو میرے لئے امام ، نور، ہدایت اور رحمت بنادے ، اے اللہ جو میں قرآن سے بھول گیا وہ یاد کرادے ، اور جو سیکھ نہیں سکتا وہ مجھے سکھا دے ، مجھے رات اور دن کی تمام گھڑیوں میں اس کی تلاوت کی توفیق عنایت فرما ، اے رب العالمین ! اس کو میرے لئے قیامت کے روز حجت بنا دے۔ وضاحت: ختم قرآن کی مذکورہ بالا دعا یا دیگر مروجہ دعائیں کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔
Flag Counter