Maktaba Wahhabi

81 - 108
قرآن میں مشابہت کی اقسام قرآن میں متشابہ کی دو قسمیں ہیں: پہلی قسم :حقیقی : جس کا جاننا بشر کے لیے ممکن نہ ہو۔ جیساکہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے حقائق ۔پس بیشک اگرچہ ہم ان صفات کے معانی جانتے ہیں ‘ مگر ( اللہ تعالیٰ کے بارے میں ) ہم ان صفات کے حقائق اور کیفیات کا ادراک نہیں کرسکتے ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : {وَلَا یُحِیْطُونَ بِہِ عِلْماً} (طٰہٰ:۱۱۰) ’’اور وہ (اپنے) علم سے اللہ (کے علم) پر احاطہ نہیں کر سکتے ۔‘‘ اور فرمان ِ الٰہی ہے : {لاَّ تُدْرِکُہُ الأَبْصَارُ وَہُوَ یُدْرِکُ الأَبْصَارَ وَہُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ} (الانعام:۱۰۳) ’’نگاہیں اُس کا ادراک نہیں کر سکتیں اور وہ نگاہوں کا ادراک کر سکتا ہے اور وہ بھید جاننے والا خبردار ہے ۔‘‘ اورامام مالک رحمۃ اللہ علیہ سے اس آیت کی تفسیر پوچھی گئی: {الرَّحْمَنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَی} (طٰہٰ:۵) ’’(یعنی اللہ) الرحمن جس نے عرش پر قرار پکڑا۔‘‘ یہ استوی کیسے ہے ؟ فرمایا:’’ استو اء غیر مجہول ہے ،اور کیفیت غیر معقول ہے ، اور اس پر ایمان لانا واجب ہے۔ اور اس کے متعلق سوال کرنا بدعت ہے ۔اس قسم کی آیات
Flag Counter