Maktaba Wahhabi

163 - 220
أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ۔ وَمَنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فَعَلَیْہِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّہُ لَہُ وَجَائٌ ۔‘‘[1] [’’اے نوجوانو! تم میں سے جو کوئی شادی کرنے کی استطاعت رکھتا ہو، اس کو نکاح کرلینا چاہیے، کیونکہ وہ نگاہ کو جھکانے والا اور شرم گاہ کو محفوظ کرنے والا ہے اور جو طاقت نہ رکھتا ہو، تو اس کو روزہ رکھنا چاہیے، کیونکہ وہ بے شک اس کے لیے شہوت کو توڑنے والا ہے‘‘] اس حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کی استطاعت رکھنے والے نوجوانوں کو نکاح کرنے کی ترغیب دی اور دوسروں کو روزہ رکھنے کی تلقین فرمائی۔ ب: قریشی نوجوانوں کو زنا سے منع فرمانا: امام ابن عاصم اور امام حاکم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یَا شَبَابَ قُرَیْشٍ! لَا تَزْنُوْا۔ أَلَا مَنْ حَفِظَ فَرْجَہُ فَلَہُ الْجَنَّۃُ۔‘‘[2]
Flag Counter