Maktaba Wahhabi

88 - 614
میت کے کفن پر کوئی سورت وغیرہ لکھنا سوال۔میت کو غسل دے کر کفن پہنا کر کفن پر کوئی سورت وغیرہ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟ (محمد عرفان محمدی، ضلع وہاڑی) (30اگست 1996) جواب۔کفن پر کچھ لکھنا کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ صحیح حدیث میں ہے: (مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ )[1] ” یعنی جو دین میں اضافہ کرے وہ مردود ہے۔‘‘ عورت کی میت کو خوشبو لگانے کا حکم سوال۔میت اگر عورت ہو تو خوشبو لگائی جا سکتی ہے ؟ (سائل)(22اپریل 2005) جواب۔ عورت میت کے لیے بھی کافور، وغیرہ استعمال ہو سکتا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے غسل میں استعمال ہوا تھا۔[2] جنازہ اٹھائے جانے کے متعلق بعض مسائل کیا غیر محرم مرد عورت کے جنازہ کو کندھا دے سکتا ہے؟ سوال۔کیا غیر محرم مرد عورت کے جنازہ کو کندھا دے سکتا ہے؟ (ایک سائل۔لاہور) ( 2مئی 1997) جواب۔ غیر محرم مرد و عورت کے جنازہ کو کندھا دے سکتا ہے۔ حدیث میں ہے: (إِذَا وُضِعَتِ الجِنَازَۃُ ، وَاحْتَمَلَہَا الرِّجَالُ عَلَی أَعْنَاقِہِمْ) [3] یہاں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں بایں الفاظ تبویب قائم کی ہے: (بَابُ حَمْلِ الرِّجَالِ الجِنَازَۃَ دُونَ النِّسَاء) یعنی ’’جنازہ کو صرف مرد کندھا دیں، عورتیں نہ دیں۔‘‘ غیر محرم عورت کا جنازہ اٹھانا سوال۔کسی عالم ِ دین سے سنا تھا کہ میت اگر عورت ہو تو اس کے جنازے کوغیر محرم نہیں اٹھا سکتا۔ کیا واقعی کوئی ایسا
Flag Counter