Maktaba Wahhabi

93 - 219
لِبَاسُ اَھْلِ النَّارِ جہنمیوں کا لباس ( اَعَاذَنَا اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ بِفَضْلِہٖ وَکَرَمِہٖ وَمَنِّہٖ لاَ یُسْئَلُ عَمَّا یَفْعَلُ ) مسئلہ 99:جہنمیوں کو آگ کا لباس پہنایاجائے گا۔ ﴿ ھٰذَانِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِیْ رَبِّھِمْ فَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا قُطِّعَتْ لَھُمْ ثِیَابٌ مِّنْ نَّارٍ یُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُئُ وْسِھِمُ الْحَمِیْمُ، یُصْھَرُ بِہٖ مَا فِیْ بُطُوْنِھِمْ وَالْجُلُوْدُ،﴾ (20۔19:22) ’’یہ دو فریق ہیں جن کے درمیان اپنے رب کے معاملے میں جھگڑا ہے ان میں سے جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے آگ کے لباس کاٹے جا چکے ہیں ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا جس سے ان کی کھالیں ہی نہیں پیٹ کے اندر کے حصے تک گل جائیں گے۔‘‘(سورہ حج،آیت نمبر19تا20) مسئلہ 100:بعض مجرموں کو ہتھکڑیاں اور بیڑیاں پہنا کر تارکول کا لباس پہنایاجائے گا۔ ﴿ وَتَرَی الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِیْنَ فِیْ الاَْصَفَادِ ، سَرَابِیْلُھُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّ تَغْشٰی وُجُوْھَھُمُ النَّارُ ،﴾(50۔49:14) ’’اس روز تم مجرموں کو دیکھو گے ان کے ہاتھ اور پاؤں زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہوں گے تارکول کے لباس پہنے ہوئے ہوں گے اور آگ کے شعلے ان کے چہروں پر چھائے جا رہے ہوں گے۔‘‘ (سورہ ابراہیم،آیت نمبر49تا50) مسئلہ 101: بعض مجرموں کو گندھک کا پائجامہ اور کھجلی کا کرتہ پہنایا جائے گا۔ وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر175کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 102: قرآن و حدیث کا علم چھپانے والوں کو آگ کی لگام پہنائی جائے گی۔
Flag Counter