Maktaba Wahhabi

66 - 213
میں برباد کردیتے ہیں،حتی کہ اگر کسی والد کا اپنے بیٹے کے حوالے سے حفظِ قرآن کا شوق ہو تو وہ یہ چاہتا ہے کہ حفظ کے دوران بھی انگریزی کی تعلیم حاصل کرتا رہے تاکہ اس کے یہ سال ضائع نہ ہوجائیں۔فلاحول ولاقوۃ الاباللہ۔ نبی علیہ السلام کااستغناء دیکھو! نبی علیہ السلام کی شان دیکھو! روم ایک عظیم طاقت ہے، یہ امریکہ اس کے مقابلے میںکیا ہے؟کچھ بھی نہیں!آج کاامریکہ،آج کاروس ،آج کا چائنا اور آج کا ہندوستان اکٹھا کردیاجائے ،توپھر بھی سلطنتِ روما کی وسعت وقوت کا مقابلہ نہیں ہوسکتا۔ لیکن پیغمبر علیہ السلام کااستغناء اور شان بے نیازی دیکھو، یہ نہیں کہ اس زبان کو سب ہی سیکھیں، اس کا قرب حاصل کرنے کیلئے اس کوپڑھیں،نہیں!فرمایا کہ زید صرف تم سیکھو، سیکھنے کی ضرورت صرف اسی حد تک ہے کہ ان کے قاصد آتے ہیں، خطوط آتے ہیں، تم ان کا عربی ترجمہ کرسکواورانہی ںعبرانی میں دعوت دے سکو۔ یہ کیا بات ہوئی کہ پوری قوم ایک طرف لگی ہوئی ہے! عربی زبان جو اپنی زبان ہے ،قرآن وحدیث کی زبان ہے،جنت کی زبان ہے سے غفلت ،اور اغیار کی زبان سے محبت ورغبت ،اسے ہمارا احساسِ کمتری ہی قرار دیا جائے گا۔واللہ المستعان رزق کے خزانے اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں: میرے بھائیو اور دوستو! اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter